امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر میں ملاقات پراتفاق ہوگیا جس سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہوگئے ،امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روسی صدر کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ،امریکی صدر نے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بڑی زبردست پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات پر اتفاق کرلیا جو جلد ہی ہنگری میں ہوگی ،انھوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے مشیر بھی اگلے ہفتے ملاقات کریں گے جن کی قیادت امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کریں گے -امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر کو پیوٹن سے ہونے والی میری بات چیت کی تازہ معلومات بھی دوں گا-
ٹرمپ اور روسی صدر میں ملاقات پراتفاق،یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن
جمعہ 17 اکتوبر 2025












