واشنگٹن ، امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کو بے تاب ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روایتی جارحانہ اور قوم پرستانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے ایران، وینزویلا اور سابقہ بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی اور دنیا بھر میں امریکہ کی فوجی و اقتصادی بالادستی کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ ہر قیمت پر معاملہ طے کرنا چاہتا ہے، ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران کو بھی بری طرح نشانہ بنایا، اب وہ یعنی ایرانی حکام سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور بڑی شدت سے ہمارے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو علی خامنہ ای جنازے کی رسومات کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے کیونکہ ہم اچھے اور رحم دل لوگ ہیں، امریکہ ایک مغرور اور طاقتور ترین سلطنت ہے جو تاریخ میں کبھی کسی بادشاہ کے سامنے نہیں جھکی اور نہ ہی اب جھکے گی۔
گزشتہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر کے رکھ دیا تھا، اور محض دو سال پہلے تک پوری دنیا امریکی قیادت پر ہنستی تھی، لیکن جب سے ہم دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں، پوری دنیا اب امریکہ کی عزت کرتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کی سب سے جدید اور طاقتور ترین فوج تیار کر رکھی ہے، امریکہ نے ماضی میں دو عالمی جنگیں جیتیں اور ہم امن پسند قوم ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کو برداشت کریں گے۔
مزید پرھیں:سانحۂ گل پلازا: تیسرا چالان جمع، 6 ملزمان نامزد، 72 اموات کی ذمے داری غفلت پر عائد
امریکہ سے زیادہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کسی اور ملک نے نہیں کیا، اور ہم نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کی مشکل وقت میں بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے، امریکہ اپنے مخصوص امریکی کلچر اور روایات کے بغیر حقیقی آزادی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔












ہفتہ 4 جولائی 2026 