کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے سابق فاسٹ بولر (Fast ballar)شاپور زدران 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا اور بھارت کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاپور زدران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔
وہ افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی ہسپتال میں شاپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان پر قرضوں کا بوجھ، 1سال میں 5 ہزار 904 ارب مزید اضافہ
یاد رہے کہ شاپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔












منگل 7 جولائی 2026 