کم تنخواہ، اضافی ڈیوٹی، پیپلزبس سروس ڈرائیورز کا شدید احتجاج، سروس متاثر

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

کراچی میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں (Drivers Stirke) نے کم تنخواہ اور اضافی ڈیوٹی کے خلاف احتجاج کیا، ڈرائیور یو پی ڈپو میں جمع ہوئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، جس کے باعث بس سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی تنخواہ کو ٹرپ سسٹم سے منسلک نہ کیا جائے، ہر ماہ چار چھٹیاں اور مفت طبی سہولت فراہم کی جائے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈرائیور ڈیوٹی پوری نہیں کرتے اس لیے تنخواہوں کو ٹرپ سے منسلک کیا، دن میں دو ٹرپس کی ماہانہ 60 ہزار تنخواہ دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:سانحہ گل پلازا: سندھ حکومت نے تنویر پاستا سےمتاثرین کو 5 ارب 77 کروڑ دلوائے، وکیل

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی ٹرپ کے پیسے ڈرائیورز کو الگ سے دیے جاتے ہیں، کچھ ڈرائیورز نے آپریشنز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔