کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی، آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

کراچی(karachi) میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی جس کے سبب آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ہی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ دن بھر 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ: مراکش کے ایونٹ سے باہر ہونے پر لندن میں شدید ہنگامہ آرائی

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے جبکہ نمی کا تناسب 65 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔