بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی(Nora Fatehi) مراکش کی فیفا ورلڈکپ 2026 مہم کے اختتام پر جذباتی ہو گئیں۔
فرانس کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں 0-2 کی شکست کے بعد نورا فتحی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آبدیدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
Nora Fatehi broke down in tears after Morocco was eliminated from the FIFA World Cup.pic.twitter.com/yiSGaZjmv7
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) July 10, 2026
مراکشی نژاد ابھارتی اداکارہ ماضی میں بھی متعدد مواقعوں پر مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔
اس بار بھی وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے پُرامید تھیں تاہم شکست کے بعد ان کی مایوسی واضح نظر آئی۔
ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد نورا فتحی کو اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا جس دوران میچ کے آغاز میں انتہائی کم وقت ہونے کے باعث انہوں نے دوڑ بھی لگائی۔
مزیدپڑھیں:ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ؛ ڈیجیٹل ادائیگی کرنے پر بڑی رعایت
مراکش کی شکست کے بعد نورا فتحی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے نورا فتحی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مراکش کی ٹیم کی کوششوں کو بھی خوب سراہا۔
اگرچہ مراکش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا لیکن ٹیم نے مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔












جمعہ 10 جولائی 2026 