اس وقت ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو(Heat Wave) کے باعث ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
شدید گرمی خصوصاً مون سون میں حدت کی شدت معمول کے درجہ حرارت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جسے فیل لائیک درجہ حرارت کہتے ہیں۔ یہی کیسے معلوم کیا جاتا ہے ؟ کیا ہر فرد کے لئے یہ الگ ہوتا ہے؟ اس پر کون کون سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں؟
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ماہر موسمیات دانش بیگ نے بتایا کہ انسانی جلد حساس ہے،وہ جو گرمی محسوس کرتی ہے وہی فیل لائیک ٹمپریچر ہے، شدید گرمی خصوصاً مون سون میں حدت کی شدت معمول کے درجہ حرارت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
دانش بیگ کے مطابق کپڑے کیا پہنے ہیں؟ وینٹیلیشن کیا ہے؟ یہ ساری چیزیں درجہ حرارت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ 6 فٹ قد اور کالے کپڑے پہننے والےکیلئے فیل لائیک ٹمپریچر الگ ہوگا، جس کا 90 کلو وزن اور قد 5.5 فٹ ہے اس کے لیے فیل لائیک ٹمپریچر کم ہوگا۔
ماہر موسمیات کے مطابق ایسےموسم میں منرلز رکھنے والا پانی پینے کی کوشش کریں، زیادہ سے زیادہ فروٹ لیں اورحفاظتی اقدامات پرعمل کریں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سونا سستا ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
کس درجہ حرارت پر ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے؟
اس وقت ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کس درجہ حرارت پر ہیٹ اسٹروک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے؟ اور احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟۔ طبی ماہر ڈاکٹر افتخار ملک نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ دھوپ میں نکلنے پر جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہوجانا ہیٹ اسٹروک ہے۔
ڈاکٹر افتخار ملک نے کہا کہ کم شدت کے ہیٹ اسٹروک کی علامات میں سر اور جسم میں ہلکا درد شامل ہے، شدید ہیٹ اسٹروک میں بے ہوشی،تیز بخار،قے جیسی علامات ہوتی ہیں۔ بچوں،بزرگوں اور مزدوروں کو ہیٹ اسٹروک کے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سادہ پانی زیادہ سے زیادہ پینا ضروری ہے، پیاس ہو یا نہ ہو، وافر پانی وقفے وقفے سے پیتے رہیں، باہر نکلنے کیلئے دن 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کا وقت خطرناک ہے، براہ راست دھوپ سے بچیں،چھتری یا سر پر رومال ، کپڑا وغیرہ استمال کریں۔












جمعہ 10 جولائی 2026 