انگلینڈ نے بھارت کو سیریز میں وائٹ واش کر کے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی چھین لی

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

انگلینڈ (england)نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی، جبکہ شاندار کامیابی کے بعد انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے بھارت سے نمبر ون کا تاج چھین لیا۔

سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 257 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہیری بروک نے 45 گیندوں پر

95رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا تجربہ الٹا پڑ گیا، فرد پرلگائی گئی پابندی 10روز بعد ہی واپس

258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بنا سکی اور یوں انگلینڈ نے نہ صرف آخری میچ بلکہ سیریز بھی 0-4 سے اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔