تھرپارکر: بکریاں چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

تھرپارکر(Tharparkar) کی تحصیل ڈیپلو کےقریب بکریاں چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان انتقال کرگیا۔

بکریاں چوری کے الزام اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر ڈیپلو تھانےمیں 3 پولیس اہلکاروں کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تینوں اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوا، اہلکار نوجوان کی لاش ڈیپلو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثا لاش لےکر آبائی گاؤں روانہ ہوگئے۔