قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF)نے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی فٹنس، کا جائزہ لیا جائے گا، جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ریکوری کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ٹریننگ پروگرام تیار کیے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:ایک ہفتے میں پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے بڑھا دی گئی

ہاکی فیڈریشن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے انجریز کے خطرات کم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کامیاب نفاذ کے بعد یہ ٹیکنالوجی جونیئر ٹیموں اور ڈویلپمنٹ اسکواڈز تک بھی توسیع دی جائے گی۔