ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی تعدادبڑھا کر 64 کرنے پر غور ممکن ہے، فیفا صدر

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا کہنا ہےکہ ورلڈکپ صرف دو براعظموں کے لیے نہیں بلکہ اس میں شرکت کا خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہونا چاہیے۔

سوئس نشریاتی ادارے کو دیےگئے انٹرویو میں جیانی انفانٹینو نےکہا کہ 64 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کی تجویز متعلقہ فیفا کمیٹیوں میں زیر غور آئےگی۔

انہوں نےکہا کہ ورلڈکپ صرف یورپ اور جنوبی امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے، ہر ملک کو ورلڈکپ میں شرکت کا خواب دیکھنےکا موقع ملنا چاہیے۔

انفانٹینو کے مطابق دنیا بھر میں فٹبال کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور اگر چھوٹے ممالک کو ورلڈکپ میں کھیلنےکا موقع نہ دیا جائے تو ان کے لیے مزید ترقی کی ترغیب بھی کم ہو جائےگی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کےعلاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

فیفا صدر نے 2026 ورلڈکپ میں پہلی بار 48 ٹیموں کی شمولیت کو 100فیصد کامیاب قرار دیتے ہوئےکہا کہ تمام براعظموں کی ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور زیادہ ممالک کی شرکت سے عالمی سطح پر فٹبال کو فروغ ملا۔