بلوچستان کےعلاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

مسلح افراد نے دکان پرکام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی، جاں بحق پانچوں افراد صوبے کے باہر سے آئے ہوئے تھے: پولیسذرائع

پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں، واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے کہا ہے کہ ماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونےکا واقعہ قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:بڑی خبر، گریڈ 18 تا 20 لیسکو افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم

حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصرقانون کی گرفت سےنہیں بچ سکیں گے، حکومت متاثرہ خاندانوں کےغم میں برابر کی شریک ہے۔