اسلام آباد،امریکا ایران جنگ کے اثرات: پی ایس ایکس میں شدید مندی، انڈیکس میں 6500 سے زائد پوائنٹس کی کمی۔
ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6535 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 391 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 3 اعشاریہ 6 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز کی طرح آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6535 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 391 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور مارکیٹ میں 3.6 فیصد کمی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں 5600 روپے فی تولہ کی کمی
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 86.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔












منگل 14 جولائی 2026 


