چاند نظر آ گیا، یکم صفر 16جولائی کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

اسلام آباد، ماہ صفر المظفرکا چاند نظر آ گیا،یکم صفر 16جولائی کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رویت ہلال کمیٹی کو مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں:ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 پاکستانی محنت کش جاں بحق

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماہ صفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا،یکم صفرالمظفر16جولائی2026ء بروزجمعرات کو ہوگی۔