پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں(vehicle Prices) اور ٹیکسوں میں کسی نمایاں کمی کے بغیر بھی آٹو سیلز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے مالی سال 2026-27 کے تحت نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس برقرار رکھا ہے، تاہم فائلرز کو نان فائلرز کے مقابلے میں نمایاں رعایت حاصل ہے۔
موجودہ ٹیکس پالیسی کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والی بیشتر سوزوکی گاڑیوں پر نان فائلرز سے فائلرز کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) میں رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی
سوزوکی آلٹو پر ایڈوانس ٹیکس
| ماڈل | قیمت (روپے) | فائلر ٹیکس | نان فائلر ٹیکس |
|---|---|---|---|
| آلٹو VXR | 2,994,861 | 14,974 | 44,923 |
| آلٹو VXR-AGS | 3,166,480 | 15,832 | 47,496 |
| آلٹو VXL-AGS | 3,326,446 | 16,632 | 49,897 |
سوزوکی کلٹس پر ایڈوانس ٹیکس
| ماڈل | قیمت (روپے) | فائلر ٹیکس | نان فائلر ٹیکس |
|---|---|---|---|
| کلٹس VXR | 4,089,490 | 40,895 | 122,685 |
| کلٹس VXL | 4,359,160 | 43,592 | 130,775 |
| کلٹس VXL-AGS | 4,591,460 | 45,915 | 137,744 |
سوزوکی سوئفٹ پر ایڈوانس ٹیکس
| ماڈل | قیمت (روپے) | فائلر ٹیکس | نان فائلر ٹیکس |
|---|---|---|---|
| سوئفٹ GL | 4,460,160 | 66,902 | 200,707 |
| سوئفٹ GL (CVT) | 4,605,600 | 69,084 | 207,252 |
| سوئفٹ GLX (CVT) | 4,766,190 | 71,493 | 214,479 |
| سوئفٹ GLX (CVT) ٹو ٹون | 4,766,190 | 71,493 | 214,479 |
سوزوکی فرنکس پر ایڈوانس ٹیکس
| ماڈل | قیمت (روپے) | فائلر ٹیکس | نان فائلر ٹیکس |
|---|---|---|---|
| GL 5MT | 5,999,999 | 120,000 | 360,000 |
| GL 4AT | 6,099,999 | 122,000 | 366,000 |
| GLX 6AT Hybrid (Mono-Tone) | 6,299,999 | 126,000 | 378,000 |
| GLX 6AT Hybrid (Two-Tone) | 6,374,999 | 127,500 | 382,500 |
سوزوکی ایوری پر ایڈوانس ٹیکس
| ماڈل | قیمت (روپے) | فائلر ٹیکس | نان فائلر ٹیکس |
|---|---|---|---|
| ایوری VXR | 2,965,200 | 14,826 | 44,478 |
حکومتی پالیسی کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) میں شامل خریدار چھوٹی ہیچ بیک گاڑیوں پر دسیوں ہزار روپے جبکہ سوزوکی فرنکس جیسے مہنگے ماڈلز پر نان فائلرز کے مقابلے میں ڈھائی لاکھ روپے سے زائد تک کی بچت کر سکتے ہیں۔ حکومت نے مالی سال 2026-27 میں ٹیکس قوانین پر عمل درآمد بڑھانے کے لیے فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس کے فرق کو برقرار رکھا ہے۔












جمعرات 16 جولائی 2026 


