ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، چیئرمین پی ٹی اے انکشاف

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

اگر شہری نے پیکج کروایا اور سروسز بند ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں ہوا تو ہمیں پیسے واپس کرنے کا کہا جاتا ہے ۔ چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے ) نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق حکومت ہمیں شہریوں کو پیسے واپس کرنے کا کہتی ہے، اگر شہری نے پیکج کروایا اور سروسز بند ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں ہوا تو ہمیں پیسے واپس کرنے کا کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:افریقی ملک کانگو کے جنگل میں بندر کی نئی نسل دریافت

پی ٹی اے چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، سروس کی خراب کوالٹی پر پی ٹی اے نے 4 ارب کے جرمانے کیےتاہم موبائل پر ٹیکس عائد کرنے میں پی ٹی اے کا کوئی کردار نہیں، موبائل پر ٹیکس عائد کرنا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔