لاہور، ویلنشیا ٹاؤن ، خاتون و 3 بچوں کی لاشیں برآمد،زہر دیا گیا ،ڈی آئی جی آپریشنز

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن کے ایک گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے گھر کے سربراہ ناصرڈوگر کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ علینہ، 16 سالہ ریحان، 11 سالہ ارشیہ اور 9 سالہ ارسل کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بچوں کی والدہ بھی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، بظاہر چاروں افراد کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول 5 روپے 44 پیسے، ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹرمزید مہنگا

پولیس نے ابتدائی طور پر گھر کے سربراہ ناصر ڈوگر کو حراست میں لیاہے، ناصر ڈوگر چند دن قبل بیرون ملک سے پاکستان آیاتھا، ملزم کے بیانات میں تضاد کی وجہ سے اسے حراست میں لیا گیا۔پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔