انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ میں شرکت کیلیے بنگلا دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Calender Icon اتوار 19 جولائی 2026

پاکستان والی بال فیڈریشن کے تحت بدھ سے شروع ہونے والی انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ(International Volleyball Championship) میں شرکت کے لیے بنگلا دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شیڈول سات روزہ چیمپین شپ میں شرکت کے لیے آمد پر بنگلا دیش ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، بھارتی والی بال فیڈریشن نے اپنی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر معذرت کرلی۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل: شکیرا اور برنا بوائے کی ہاف ٹائم شو کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا تھا جبکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستانی ویزوں کے اجرا پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن مینز(سی اے وی اے) والی بال چیمپین شپ 29 جولائی تک کھیلی جائے گی،چیمپین شپ کے منتظمین کے مطابق بھارت کی جانب سے انکار کے بعد ازبکستان کو چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سات ٹیموں کی چیمپین شپ میں میزبان پاکستان، نیپال، کاغستان، ترغمستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی،چیمپین شپ کا فائنل 29 جولائی کو طے ہے۔