ویسٹ انڈیزاورانگلینڈ ٹیسٹ سیریزکے دوران پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔عبدللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق عبدللہ شفیق کو عبدللہ فضل کی جگہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔عبداللہ شفیق کے علاوہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کا دورہ ہے۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔













اتوار 26 جولائی 2026 

