حکومت فوری شوگر ملیں چلائے اور گنے کی فی من قیمت 700 روپے مقرر کرے: کسان اتحاد

Calender Icon بدھ 4 نومبر 2026

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے گنے کے کاشتکاروں کے سنگین مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر شوگر ملیں چلانے اور گنے کی فی من قیمت 700روپے فی من مقرر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ کرشنگ سیزن بلا تاخیر آغاز کیا جائے اور دس نومبر تک ملک بھر کی تمام شوگر ملیں فعال کی جائیں تاکہ کسان بروقت فصل کی کٹائی کر سکیں۔

کسان اتحاد کے صدر کے مطابق گنے کی فی من پیداواری لاگت ساڑھے پانچ سو روپے تک پہنچ چکی ہے۔ کاشتکاروں کی محنت اور پچیس فیصد منافع کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری قیمت کم از کم سات سو روپے فی من روپے مقرر کی جائے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے ملک میں موجود اضافی چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ کسانوں کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر نہ ہو۔۔ خالد محمود کھوکھر نے خبردار کیا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے سے کسان شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔