ہرنائی، ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے تباہ، لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروس معطل

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے اڑادیا۔جس سے علاقے میں لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:نارتھ کراچی، سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ، دو افراد زخمی، ملزمان فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ڈیلکونہ پولیس تھانے میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔