اسلام آباد: سابق چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پرویز بٹ 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین پرویز بٹ 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کا شمار پاکستان کے اسٹریٹجک و ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا تھا۔
ترجمان کے مطابق پرویز بٹ 2001 سے 2006 تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین رہے، ان کی قیادت میں پاکستان کے ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام کو نئی جہت ملی تھی۔
ترجمان پی اے ای سی نے کہاکہ پاکستان ایک ممتاز سائنس دان، انجینئر اور قومی معمار سے محروم ہوگیا، پرویز بٹ کی قومی، سائنسی اور ایٹمی میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان کے ممتاز سائنسدان’’پرویز بٹ‘‘ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی و سائنسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پرویز بٹ نے ملک کے سائنسی شعبے کی ترقی اور قومی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکا کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا، عرب میڈیا دعویٰ
سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں حکومتِ سندھ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔













اتوار 26 جولائی 2026 

