3ہزار ارب کرپشن، میڈیا اسٹیبلشمنٹ کی شہہ پر سیاستدانوں کو لڑانا چاہتا ہے، رانا ثناء

Calender Icon پیر 27 جولائی 2026

اسلام آباد ،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان پیپلزپارٹی پر مبینہ 3 ہزار ارب روپے کی کرپشن کے الزام سے متعلق سوال کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو اس معاملے پر ان سے سوال کرنے کا حق نہیں، میڈیا کو سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے مقابل لا کر تنازعات پیدا کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران میزبان نے رانا ثناء اللہ سے سوال کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر لگایا گیا کرپشن کا الزام سنجیدہ نوعیت کا ہے یا محض ایک سیاسی بیان ہے؟ اس پر رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ آپ کو اس بارے میں مجھ سے کچھ پوچھنے کا حق نہیں ہے، یہ معاملہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری، آٹو ڈس ایبل سرنج کے نمونےغیر معیاری قرار

اس دوران رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میڈیا کی ٹریننگ اسی انداز میں ہوئی ہے کہ ’وہ سیاسی جماعتوں کو برا دکھانے اور انہیں آپس میں لڑوانے کی کوشش کرتا رہتا ہے‘، اس پرصحافی نے مزید سوال کیا کہ ’اگر ایک ذمہ دار حکومتی عہدیدار یہ الزام لگائے کہ پاکستان کے تین ہزار ارب روپے کرپشن کے ذریعے دبئی منتقل کیے گئے ہیں تو کیا میڈیا اس پر سوال بھی نہ اٹھائے؟‘ اس سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’اس کی انکوائری ہوگی تو پھر جواب دیں گے‘۔