خیرپور، ایک ہی گھر کے 4 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو ذرائع

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

سندھ کے شہر خیرپور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 4 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی گھر کے 4 بچے لالن نہر میں نہانے گئے جہاں وہ ڈوب گئے۔

واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور چاروں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیرپور میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پرھیں:آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ کامیاب:سازشیوں کو منہ کی کھانا پڑی

وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ میں بھی 3 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔