سابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کا پالتو کتا لاپتہ، ڈھونڈنے والے کیلئے انعام کا اعلان

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹ لیجنڈاور کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم مبینہ طور اپنے پالتو کتے سے محروم ہوگئے۔

وسیم اکرم کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے سے ایک پالتو کتا گم ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے مالکان نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مالکان نے پتہ بتانے والے کے لیے دو لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ – لانگ کوٹ مکمل سیاہ رنگ کا ہے، جسے آخری بار ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چھانگامانگا، زہرخورانی سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت غیر

کتے کے مالکان نے علاقے کے رہائشیوں اور سیکیورٹی گارڈز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اطراف کے باغات، پارکس، گلیوں، چھتوں اور گیراجوں میں کتے کو تلاش کریں۔دریں اثناء ذرائع کے مطابق گمشدہ کتے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی برآمدگی بھی متوقع ہے۔