واٹس ایپ ویب میں آخرکارآڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر صارفین کیلئے متعارف

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

واٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ سروس کے ویب ورژن کے لیے کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز سپورٹ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسکرین شیئرنگ اور ری ایکشنز سپورٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ ایک کالز ٹیب بھی ویب ورژن کا حصہ ہوگی جہاں آپ کال ہسٹری اور فیورٹ کانٹیکٹس کو دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ ویب میں کالز کو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور کسی قسم کی ٹائم لمٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔یعنی موبائل ایپ سے واٹس ایپ اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ وغیرہ پر ایسا کیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے Noise suppression کو بھی کالز کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے بیک گراؤنڈ کی آوازوں کو کالز سے خارج کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:’اپنی بات مہذب انداز میں بھی کہی جا سکتی ہے‘، گوہر رشید کا عورت مارچ پر اعتراض اٹھا دیا

میٹا نے بتایا کہ ویڈیو کال میں صارفین ایچ ڈی کوالٹی کو استعمال کرسکیں گے اور ایسا کال کے آغاز کے ساتھ ہی ہوگا۔کمپنی کے مطابق ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔