اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران دونوں ملزمان بہنوں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
مزید پڑھیں:موٹروے پولیس کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد
پولیس نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس کی روشنی میں عدالت نے دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دیا۔واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔













جمعرات 30 جولائی 2026 

