اسلام آباد: رواں مالی سال قلیل مدتی عرصے کے دوران مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل برقرار ہے اور مجموعی معاشی استحکام بھی محفوظ رہے گا۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی جو مالی سال 25-2024 میں 4.5 فیصد تھی جب کہ یہی شرح جون میں بڑھ کر 11.1 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس پہلے ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 9 سے 10 فیصد اوربیرونی شعبے کے مستحکم رہنے کی توقع ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی افراطِ زر اور بیرونی شعبے کے امکانات کے لیے منفی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں 20 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی، جنوبی کورین ٹیم کی اسلام آباد آمد
مزید برآں گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 41 ارب 60کروڑ ڈالر رہا جب کہ ریونیو میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، اس مدت کے دوران برآمدات 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔













جمعہ 31 جولائی 2026 

