پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

Calender Icon جمعہ 31 جولائی 2026

افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی بمباری بھارت کیلئے ایک واضح پیغام ہے ۔سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی نے بھارت، فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکۂ حق میں ناکامی کے بعد بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔سابق افغان انٹیلی جنس سربراہ مسعود اندرابی نے دی ڈپلومیٹ کے پروگرام میں کہاکہ بھارت کا اصل مقصد فتنہ الخوارج پر اثر و رسوخ قائم کرکے اسے پاکستان کیخلاف استعمال کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار دی جاسکتی ہے، ایف اے

افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی بمباری بھارت کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بیانات پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔