کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی، صرف 1 ہی میڈل جیت سکے

Calender Icon اتوار 2 اگست 2026

2026 کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مختلف کھیلوں میں 21 ایتھلیٹس بھیجے لیکن میڈل صرف ایک ہاتھ آیا جو باکسنگ کے خواتین مقابلوں میں فاطمہ زہرہ نے حاصل کیا۔

یہ 1998 کے بعد پہلا موقع تھا جب پاکستان نے صرف ایک میڈل جیتا ہو، 1998 میں پاکستان نے سلور میڈل جیتا تھا۔

1990 میں پاکستانی دستہ کوئی میڈل نہیں جیت سکا تھا، یوں یہ پچھلے 36 سالوں میں پاکستان کی خراب ترین کامن ویلتھ گیمز کارکردگی تھی، ایونٹ کے آخری روز جوڈوکے شاہ حسین شاہ پہلی ہی باؤٹ میں ناک آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

شاہ حسین شاہ اور ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے میڈلز کی امید تصور کیا جارہا تھا لیکن دونوں ایتھلیٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ واضح رہے کہ 4سال قبل برمنگھم میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان نے 2 گولڈ سمیت 7میڈلز حاصل کیے تھے۔