آپریشن 11 گرج کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک، فوٹیج وائرل

Calender Icon اتوار 2 اگست 2026

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن “11 گرج” کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے شاکرو میں مساجد میں ڈیرے جمانے والے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اور ضلع خیبر کے علاقوں دربی خیل اور بٹان میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے خلاف متعدد کارروائیاں مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد علاقے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنا اور امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جو کہیں درختوں کی آڑ لیے ہوئے ہیں اور کہیں سڑک کنارے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی، صرف 1 ہی میڈل جیت سکے

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ چند دہشت گرد ایک عمارت میں نظرآرہے ہیں جہاں بم گرا کر انہیں نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے ہوئے نظر آرہا ہے اور منظم کارروائی کی گئی۔