کشمیر الیکشن میں تاریخی کامیابی، ذوالفقار مغل کی ملک ابرار احمد کو مبارکباد

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

راولپنڈی: امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 9 راولپنڈی ذوالفقار احمد مغل نے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمدسے ملاقات کرکے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں معروف سماجی شخصیت واجد بٹ،شرافت علی عباسی، ناصر خان اورشہزاد تنولی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج، راولپنڈی کینٹ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذوالفقار احمد مغل نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی ملک ابرار احمد سمیت پارٹی قیادت کی سیاسی بصیرت، مسلسل محنت اور عوام کے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے، جس پر ملک ابرار احمد اور پارٹی کے تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:مراکشی خاتون فٹبالر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب گئیں

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔