پاکستان، ایران تجارتی معاہدے کے قواعد اور ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار پر اہم پیش رفت دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں وزیر تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
وزارت تجارت کےمطابق 3 روزہ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے اہم شعبوں پر اتفاق رائے ہوا اور متفقہ فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے تکنیکی کمیٹیاں کام جاری رکھیں گی۔
وزارت تجارت حکام کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی معاہدے کے قواعد اور ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار پر اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پاکستان اور ایران نے بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط بنانے،بارٹر ٹریڈ کے نظام کو وسعت دینے اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ، ڈرائیونگ مشکل، شہری ہیلی کاپٹر پر شاپنگ مال پہنچ گیا
وزارت تجارت کےمطابق دونوں ممالک نے چیدگی۔کوہک سرحدی مارکیٹ کے افتتاح کا عمل تیز کرنے پر اتفاق اورمشترکہ سرحدی منڈیوں کے مؤثر انتظام کے لیے مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔













بدھ 5 اگست 2026 

