لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش(Rain) سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوالمنڈی میں 47، کچہری میں 44، پیرودھائی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نیوکٹاریاں میں 32، بوکرہ 27، پی ایم ڈی میں 23، شمس آباد میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ہمراہ موجود ہے، گزشتہ بارش کے بعد نالوں میں بننے والی رکاوٹوں کو دور کیا گیا، شہربھر کے نالوں اورنالہ لئی کی مانیٹرنگ جاری ہے ،بہاؤ معمول کے مطابق ا ور بلا رکاوٹ ہے۔

مزیدپڑھیں:ہاتھ سے تو کام نہیں چلا لیکن لات نے کام بنا دیا

اس کےعلاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کمزور مون سون ہواؤں کے ساتھ ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے جس کے باعث آج اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان او ر کشمیر کے بعض مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔