سپریم لیڈر سے رابطہ کرنا فی الحال بہت مشکل ہے، مسعود پزشکیان

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان (Masoud Pezeshkian)نے بدھ کو سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ موجودہ حالات میں رابطہ کرنا بہت مشکل ہے۔

مزیدپڑھیں:پی پی اپوزیشن میں بیٹھے گی یا استعفے دے گی؟ فیصلہ کب اور کون کرے گا؟ اہم خبر

مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کہیں عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی جگہ لی، جو ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ابتدائی حملوں میں سے ایک میں شہید ہو گئے تھے۔