وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری(Talal Chaudhry) کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال بعد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے، اسی طرح 5 سال پورے ہوجائیں گے، اور اتحاد بھی اسی طرح چلے گا، یہ احساس پیپلز پارٹی کو ہے اور مزید احساس بھی ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا امکان ہے نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا آج اہم سربراہ اجلاس
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سسٹم کے مفاد میں بھی یہی ہے کہ موجودہ اتحاد اسی طرح چلتا رہے۔













جمعہ 7 اگست 2026 

