اسلام آباد حکومت خطرے میں ہے، الٹی گنتی شروع ہوچکی، بلاول بھٹو

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری نے کہا کہ نظام ناکام نہیں ناکام کروایاگیا ہے، جب تک عوام کی حاکمیت تسلیم نہیں کریں گے تب تک سسٹم نہیں چل پائےگا، جب تک مانیں گے نہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے یہ نظام ایسے ہی چلتا رہےگا۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی اور اگر نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلزپارٹی ساتھ نہیں دے گی۔

بلاول بھٹو بولے اسلام آباد میں حکومت خطرے میں ہے، الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، الٹی گنتی پیپلزپارٹی نے نہیں ، ان کے اپنے لوگوں نے شروع کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ن لیگ کی لڑائی پیپلزپارٹی سے نہیں، اصل لڑائی کچھ اور ہے، وزیراعظم کے ارد گرد لوگوں کی نیت صاف نہیں ہے، ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کو اپوزیشن سے ہی نہیں اتحادیوں سے لڑانا چاہتا ہے، اصل لڑائی تو اسلام آباد اور لاہور کی ہورہی ہے یہ ان کے خاندان کا اپنا مسئلہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اور ہمارے آزاد کشمیر کے صدر پر حملے، یہ کوئی اتحادی نہیں کرتا، دھاندلی زدہ اور خونی الیکشن ہمیں قبول نہیں۔

بلاول بھٹو بولے ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ مظفر آباد میں حکومت بنالیں گے، یہ نہ سچ کمیشن بنانے کو تیار ہیں نہ شفاف الیکشن کرانے کو تیارہیں، سسٹم اگر ناکام ہوچکا تو اس کی بڑی مثال آزاد کشمیر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں اتنا مشکل وقت نہیں آیا جتنا آج ہے، کبھی نہیں دیکھا کہ پچاس، پچاس دن انٹرنیٹ اور سڑکیں بند ہوں، مشکل وقت ان کے لیے ہے جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور معمولات زندگی کی بحالی چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جاسکتا ہے، آزادکشمیر اسمبلی نے بھی سچائی اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور کی، کمیشن کے قیام تک احتجاج کرنے والے احتجاج اور کارروائی کرنے والے کارروائیاں بند کریں۔

مزید پڑھیں:فوج چھوڑ کر دیکھا کہ کتنے فلسطینی بچے مارے گئے تو صدمے میں آگئی: سابق اسرائیلی اہلکار

بلاول نے کہا کشمیر ایک ہے تو الیکشن بھی ایک دن ہونا چاہیے تھا، تاریخ میں کبھی کشمیر میں 6 مرحلوں میں الیکشن نہیں ہوا ۔ مجھے تو اپوزیشن کرنے کاشوق ہے، اگر میں اپوزیشن میں ہوتا تو انہیں لگ پتا جاتا۔