سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نیلم جہلم سمیت دیگر منصوبوں میں جہاں قوم کا نقصان ہو رہا ہے یہ معاملات نیب کو دیکھنے چاہئیں، نیب کو وہ معاملات دیکھنےچاہئیں جن میں قوم کانقصان ہو رہا ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال پر کیا کہ کیا کمیٹی نیلم جہلم منصوبے میں مبینہ کرپشن کا معاملہ نیب کو بھیجے گی؟ فاروق ایچ نائیک نے کہا ابھی تو ایک سیشن ہوا ہے، ابھی اس پر مزید اجلاس ہوں گے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے نیلم جہلم منصوبے میں فنڈز کا غلط استعمال ہوا ہے، یہ بھی سنا ہے کہ منصوبے میں دراڑ آگئی ہے اور ابھی شروع ہی نہیں ہوا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا نیلم جہلم سمیت دیگر منصوبوں میں جہاں قوم کا نقصان ہو رہا ہے یہ معاملات نیب کو دیکھنے چاہئیں، نیب کو وہ معاملات دیکھنےچاہئیں جن میں قوم کانقصان ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کی سمری صدر کے پاس ہے، انہوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہے، میں جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہوں اس لیے اس پر اپنی رائے نہیں دوں گا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ نیب میگا کرپشن کیلئے بنایا گیا تھا، انفرادی کیسز کے پیچھے جانے کا فائدہ نہیں ہے، چھوٹی کرپشن کیلئے صوبوں میں محکمہ اینٹی کرپشن موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے یہ سوال بھی کریں گے کہ کرپشن میں کتنی کمی لائے، پہلے چیئرمین نیب سے پوچھیں گے کرپشن میں کتنی کمی لائے، پھر اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:لاک اپ میں سلمان خان کی بطور میزبان بہت یاد آئی، شلپا شندے
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آج کمیٹی اجلاس میں بڑے اداروں میں کرپشن پر گفتگو ہوئی، کیا اس پر رپورٹ طلب کریں گے؟ تو انھوں نے کہا قانون میں لکھا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اگر کابینہ کے فیصلے کے بعد کوئی اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوسکتی ہے۔













جمعہ 7 اگست 2026 

