ملزم 18 ویں گریڈ کا سرکاری ملازم ہے، مقتولہ کا اسلام آباد میں سیلون بھی ہے، قاتل اور مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد گھر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اینکر پرسن (صحافی) ربیعہ حسن جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر پرسن نجی نیوز چینل میں کام کرتی تھی، راولپنڈی مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا۔
مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں تفتہش کررہے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل ہمیں رپورٹ ہوا ہے،ربعیہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ہے، اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے 1 گولی لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر آئی ہے، ہم نے جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس نے مقتولہ اینکر کے شوہر احسن کو گرفتار کرلیا ہے، شواہد جمع کررہے ہیں ایف آئی آر درج کریں گے۔
ترجمان راولپنڈی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر کو تحویل میں لے لیا گیا، آلہ قتل بھی قبضہ میں لیا گیا ہے، پی ایف ایس اے ٹیمز موقعہ سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔
قاتل شوہر احسن نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا، ملزم اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن میں 18 ویں گریڈ کا ملازم ہے، پولیس ذرائع نے کہا کہ مقتولہ کی 2 بیٹیاں ہیں، مقتولہ اینکر پرسن کا اسلام آباد میں سیلون بھی ہے، ربیعہ اور احسن نے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی دونوں میاں بیوی میں کسی قسم کی ناچاقی نہیں تھی، قتل کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: میچ سے پہلے لکھی تحریر سچ ثابت: حمزہ ظہور کی پرچی کا سنسنی خیز انکشاف
ملزم نے ابتدائی بیان بھی پولیس کو دے دیا جس میں کہا کہ حادثاتی طور پر گولی چلی، جو ربیعہ کو جالگی، راولپنڈی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔













اتوار 8 نومبر 2026 