پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، یوم آزادی پر مسلح افواج کا عزم

Calender Icon جمعرات 13 اگست 2026

 یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج(Pak Army) پاکستان نے وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری، امن اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قوم کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔
مسلح افواج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ وطن کا دفاع یقینی بنانے کے لیے وہ سرحدوں پر ہر وقت چاک و چوبند کھڑے ہیں۔

دشوار گزار پہاڑی راستوں سے لے کر ہر محاذ تک پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط دیوار کی مانند موجود ہیں اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

جوانوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس سرزمین کے محافظ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کے خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج ہر وقت موجود ہیں اور ان کی آخری سانس تک پاکستان محفوظ، مضبوط اور ناقابل تسخیر رہے گا۔

جوانوں نے کہا کہ یہ وطن ہماری پہچان، اس کا دفاع ہمارا فرض اور پاکستان کی خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

مسلح افواج کے جوانوں نے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔

ملکی سرحدوں کے نگہبان اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔