ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا

Calender Icon اتوار 16 اگست 2026

امریکی پابندیوں اور سمندری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث ایران نے تیل (oil)کی برآمدات کے لیے ریل کا راستہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی خبر کے مطابق ایران کی سمندری تیل برآمدات 21 لاکھ بیرل یومیہ سے گھٹ کر تقریباً 5 لاکھ 67 ہزار بیرل یومیہ رہ گئی ہیں جس کے بعد تہران نے متبادل زمینی راستوں پر انحصار بڑھا دیا ہے۔


ایران تقریباً 10 ہزار 400 کلومیٹر طویل ریلوے کوریڈور کے ذریعے تیل چین کے مختلف شہروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سفر میں تقریباً 15 دن لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران پریشرائزڈ آئل ٹینکر ریل کارز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ پرانے ذخیرہ مراکز کو بھی دوبارہ فعال کر رہا ہے تاکہ تیل کی ترسیل کا سلسلہ برقرار رکھا جاسکے۔

مزیدپڑھیں:وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

تاہم ریل کے ذریعے تیل کی ترسیل سمندری راستے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی ہے۔ اندازوں کے مطابق ریل سے ایک بیرل تیل کی ترسیل پر تقریباً 15 ڈالر لاگت آتی ہے جبکہ سمندری راستے سے یہی لاگت تقریباً 5 ڈالر فی بیرل ہے۔

صلاحیت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ایک ٹرین تقریباً 70 ہزار بیرل تیل لے جاسکتی ہے جبکہ ایک بڑے آئل ٹینکر میں 20 لاکھ سے زائد بیرل تیل منتقل کرنے کی گنجائش ہوسکتی ہے۔