وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

Calender Icon اتوار 16 اگست 2026

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کے کتے کے لاپتا ہونے اور پھر مل جانے کے بعد اب سابق کپتان شاہد آفریدی(Shahdi Afridi) کا پالتو کتا بھی گم ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے انہوں نے عوام اور مداحوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے کتے ’میکس‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میکس ان کے خاندان کے فرد کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکس صرف 30 دن کی عمر میں شدید بیماری سے بچا تھا اور اسے خاندان نے بہت محبت سے پالا ہے۔


شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ اگر کسی کو ان کا کتا ’میکس‘ ملے تو اسے محفوظ رکھیں اور گھر واپس پہنچانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی جانب سے کی جانے والی ایک شیئر بھی میکس کو تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ 2 نام سامنے آگئے

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا بھی کراچی میں لاپتا ہوگیا تھا۔ وسیم اکرم نے کتے کی تلاش میں مدد دینے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ان کا جرمن شیفرڈ کتا بحفاظت مل گیا اور اسے تلاش کرکے واپس لانے والے دو افراد کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔