بھارت، بھائی سے جھگڑا، خاتون نے کمسن بھتیجے کے منہ میں الفی ڈال دی

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

خاتون کے اس اقدام کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں رکھا گیا ہے۔
بھارت کے شہر پونے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بھائی سے جھگڑے کے بعد اس کے 9 ماہ کے بیٹے کے منہ میں گلو ڈال دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ الطاف ندیم شیخ نے اپنی بہن ثانیہ شیخ اور دو دیگر افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

خاتون کے اس اقدام کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق الطاف ندیم شیخ جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں اور ان کا اپنی بہن سے جھگڑا ہوا جس کے بعد ثانیہ نے یہ قدم اٹھایا۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے،275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ

بچے کی والدہ زینب نے جب دیکھا کہ بچے کی الٹیاں بند نہیں ہورہیں اور ہونٹ آپس میں جُڑ گئے ہیں ، تب انہیں کسی خطرے کا احساس ہوا تاہم اب بچہ اسپتال میں داخل ہے جس کا علاج جاری ہے۔