حکومت نے ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا

Calender Icon جمعرات 20 اگست 2026

 وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اور ڈیزل(Diesel) پر لیوی میں اضافہ کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 1روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت پر پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

قبل ازیں پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق آج بروز جمعرات 20 اگست کے لیے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:اشیائے خورو نوش کے 491 نمونوں کی جانچ، متعدد اشیا غیر معیاری ہونے کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے ہوگئی تھی۔

ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد نئے نرخ 395 روپے 69 پیسے ہوگئے تھے، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔