غیر قانونی کال سنٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، نئی ٹاسک فورس تشکیل

Calender Icon جمعرات 20 اگست 2026

اسلام آباد (ملک نجیب): پاکستان میں مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کی جانب سے سائبر فراڈ، بلیک میلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سنٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کال سنٹرز کے خلاف جاری کارروائیوں کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر حساس اداروں، ایف آئی اے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے ماتحت کام کرے گی اور کال سنٹرز کے خلاف کارروائیوں کی پیش رفت سے وزارت داخلہ کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے گا۔

ٹاسک فورس مبینہ سیکس ٹارشن، بلیک میلنگ، آن لائن جوئے، مالی فراڈ، اسکیمنگ اور دیگر سائبر جرائم کی تحقیقات کرے گی۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قائم مشتبہ کال سنٹرز کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے اسپتال منتقلی کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں

بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے اسپتال منتقلی کی کوئی ڈیڈ لائن نہیںوفاقی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون اور غیر قانونی کال سنٹرز کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔