نادرا نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنشنرز کیلئے’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ‘کے مفت اجرا کی سہولت متعارف کرادی۔ وزارت داخلہ، دفاع، سی جی اے اور ایم اے جی کے اشتراک سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
نادرا کے مطابق پنشنرز اب گھربیٹھے پاک آئی ڈی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں، موبائل ایپ استعمال نہ کرنے والے پنشنرکا خاندان بھی سرٹیفکیٹ بنواسکتا ہے۔
پروف آف لائف کی مفت سہولت 5 ہزار ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہے ، 988نادرا مراکز اور 500یونین کونسلزسے بھی سرٹیفکیٹ مفت بنوایا جا سکتاہے۔
نادرامراکز اوریونین کونسلز میں پنشنرزکوترجیحی خدمات فراہم کی جائیں گی،نادرا نےسی جی اے اور ایم اے جی پنشنرز کیلئے نیشنل پنشنرزرجسٹر بھی قائم کردیا۔
مزید پڑھیں:دہشتگردی کے پیچھے دشمن، مسائل کی آڑ میں کوئی محب وطن بندوق نہیں اٹھا سکتا، وزیراعظم
ڈیجیٹل تصدیق سے پنشن کیلئے بار بار ذاتی حاضری اور کاغذی تصدیق کم ہوگی،دیگرسرکاری ونجی اداروں کے پنشنرزبھی نیشنل پنشنرزرجسٹر میں شامل ہوں گے۔













جمعہ 21 اگست 2026 

