عمران خان کا طبی معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، عدالتی حکم پر رپورٹس جاری نہیں کرسکتے، پمز اسپتال

Calender Icon ہفتہ 22 اگست 2026

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) نے عمران خان کے علاج اور معائنے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 اور21 اگست کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنے کے دوران شفا اسپتال کے دو اسپیشلسٹ ڈاکٹر موجود رہے جبکہ متعلقہ ماہر ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پمزاسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی فٹنس رپورٹ بنائی تاہم سپریم کورٹ کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل رپورٹس عوام کیساتھ شئیرنہیں کی جارہی۔

مزیدپڑھیں:انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، پہلے انہیں شفا اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات تھیں جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

تاہم وزیر اطلاعات نے تصدیق کی کہ عمران خان کا معائنہ شفا اسپتال میں نہیں بلکہ پمز میں کیا گیا ہے۔