نشست خالی نہیں، مراد سعید کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب روک دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن

Calender Icon منگل 25 اگست 2026

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ نشست پر جاری ضمنی انتخاب کا شیڈول واپس لے لیا۔ مراد سعید نے سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا، اس لیے ان کی نااہلی کے نتیجے میں کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ ن لیگ کے ایم پی اے جلال خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کا عمل روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کاحلف اٹھا کر رکنیت حاصل ہی نہیں کی تھی، اس لیےان کی سزا کے نتیجے میں سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ مرادسعید کی نشست پرجاری سینٹ ضمنی انتخاب کاشیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ایم پی اے جلال خان کی درخواست منظور کرلی، الیکشن کمیشن نے درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواستگزارجلال خان کے وکیل نے دلائل دئیے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا،جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیاتو اسکی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کی کہ سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔

مزید پرھیں:پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 600 روپے سستا ہو گیا

واضح رہے کہ مراد سعید راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت سے 10 سال کی سزا کے بعد آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشت کو خالی قرار دی گئی تھی۔