لاہور: پنجاب کے تمام اسکولوں میں اکتوبر سے دسمبر تک میگا اسپورٹس ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا جہاں وزیر تعلیم نے تمام اسکولوں میں اکتوبر سے دسمبر تک میگا اسپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کی منظوری دی۔
اجلاس میں وزیر تعلیم کو اسپورٹس ایکشن پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام 35 ہزار اسکولوں میں اسپورٹس کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، 450 اسکولوں میں کھیلوں کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہاکہ پبلک اسکولوں کے درمیان تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، انعامی رقم 5 لاکھ، 3 لاکھ اور ایک لاکھ مقرر کی جائے۔
مزید پڑھیں:کراچی، عالمی سطح کا الیکٹرانک میوزک ایونٹ: ایکس ویل19 ستمبر کو جلوہ گر ہونگے
رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ اور طالبات کیلئے الگ الگ انعامی رقم مختص کی جائے اور جو ٹیلنٹ دکھائے گا اسے بین الاقوامی سطح پر مواقع مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔













منگل 25 اگست 2026 

