تحصیل خانپور کے قریب انڈس ہائی وے(Indus Highway) پر ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مٹھی کے قریب موٹرسائیکلوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں بدین کے 4 نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔
تھرپارکر میں مٹھی نؤن کوٹ روڈ پر سانیاسر کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان دردناک حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 1 شدید زخمی ہو گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:انورٹر استعمال کرنے والے یہ غلطیاں فوراً چھوڑ دیں، ورنہ بجلی کا بل بڑھ سکتا ہے
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام نوجوانوں کا تعلق بدین کے علاقے ملکانی شریف سے تھا، جو موٹر سائیکلوں پر تفریح کی غرض سے ننگرپارکر کی طرف گھومنے جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔













جمعہ 28 اگست 2026 

